• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد بدھ کی شام بر سبین سے کراچی پہنچ گئے ۔سرفراز احمد کی والدہ مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔سرفراز احمد ایئر پورٹ سے سیدھے اسپتا ل گئے۔جنگ سے بات چیت کرتےنہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنے پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سرفراز کی والدہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ضرور ہے لیکن ابھی ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں ہے۔ بدھ کو مقامی اسپتال میں کے سی سی اے کے صدر پروفیسر اعجاز فارقوی،سابق ٹیسٹ کر کٹر صلاح الدین صلو، اعظم خان، ندیم عمر نے ان کی عیادت کی۔
تازہ ترین