• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک نے 5 انٹرنیشنل اور قومی فٹبالرز کو فٹ بال ٹیم سے فارغ کردیا

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک انتظامیہ نے فٹ بال ٹیم کے انٹرنیشنل اور قومی سمیت پانچ کھلاڑیوں کو فٹ بال ٹیم سے فارغ کرکے انہیں مختلف ڈپارٹمنٹس میں ڈیوٹی کیلئے کہا ہے، ان کھلاڑیوں کو گزشتہ دسمبر سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی ہے۔کے الیکٹرک اسپورٹس منیجر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا فون مسلسل بند مل رہا تھا۔ تاہم ٹیم کے کپتان محمد عیسی نے جنگ کو بتایا کہ کسی بھی کھلاڑی کو فارغ نہیں کیا جارہا بلکہ انہیں مختلف ڈپارٹمنٹ میں بھیجا جارہا ہے تاکہ ان کی نوکری برقرار رہے۔ یہ سارے پرانے کھلاڑی ہیں وہ اس وقت ٹیم کا حصہ نہیں ہیں کافی عرصے سے بیکار بیٹھیں ہیں اس لئے انہیں مختلف جگہ بھیجا جارہا ہے تاکہ وہ مصروف رہیں انہیں تنخواہ بھی دی جارہی ہیں۔
تازہ ترین