• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا، تم لوگ جھوٹ بولتے ہو، ٹرمپ صحافی پر برس پڑے

نیویارک (جنگ نیوز)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوباما ہیلتھ کیئر ڈیموکریٹس کا مسئلہ ہے،پریس کانفرنس کے دوران امریکی صحافی کی جانب سے سوال کے اصرار پر ٹرمپ صحافی پر برس پڑے، ٹرمپ نےسوال  کا جواب دینے سے صاف انکار کردیا اور میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا ،انہوں نےصحافی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ جھوٹی خبریں دیتے ہو،مجھ سے تلخ لہجے میں بات مت کرو، انہوںنےیہ بھی کہا کہ اوباما ہیلتھ کئیر پروگرام کومنسوخ کر کے متبادل دیں گے ،ہم بہتر اور کم خرچ ہیلتھ کیئر پروگرام پیش کریں گے، پروگرام کی آنرشپ ہمارے پاس نہیں ،یہ مکمل تباہی کا پروگرام ہے، انہوںنے مزید کہا کہ امریکیوں کو میرے ٹیکس ریٹرنز کی کوئی پروا نہیں اور نہ ہی روس سے میری کوئی ڈیل ہوئی ہے۔
تازہ ترین