لاہور ( نمائندہ جنگ)لاہورہائیکورٹ نے معروف ماڈل ایان علی کی منی لانڈرنگ کیس سےبریت کی اپیل پر درخواست گزار کے وکلا ءکو آئندہ سماعت پر اپنے دلائل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی 4 ہفتوں تک ملتوی کر دی ۔ درخواست گزارایان علی نے اپنی دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں ہائیکورٹ ضمانت منظور کر چکی ہے جبکہ محکمہ کسٹمز منی لانڈرنگ کاکوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا ۔اس کے علاوہ محکمہ کسٹمز منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش بھی مکمل نہیں کر سکا ،نامکمل تفتیش اور عدم ثبوت کی بنیاد پربریت کی درخواست دی۔