• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی میں آپریشن‘ 2 اشتہاریوں سمیت 74 مشتبہ گرفتار

صوابی ( نمائندہ جنگ ) صوابی میں پولیس اور دیگر انٹیلی جنس اداروں  نے  جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 2اشتہاری، 2منشیات فروشوں  سمیت 74مشتبہ افراد گرفتار کرلئے  اور2لڑکیاں  بازیاب کرالی گئیں۔علاقہ کوہاٹی سے  2لڑکیاں اغواء کی گئی تھیں جس پر ضلعی پولیس آفیسر نے  نوٹس لیتے ہوئے  سرچ آپریشن کاروائی کے دوران  علاقہ منصوری سے  مریم اور ( ن) کو بازیاب کراکر اغواء کارفضل ودود باچہ سکنہ میاں ڈھیرے کو گرفتار کر لیا ،مغویہ کے  باپ وزیر خان ولد محمد خان سکنہ صوابی کے مطابق اغواء کار کے پاس  مریم عمر 13/14نوکرانی کی حیثیت سے گھر  میں  کام کرتی تھی جس کو بھلاپھسلا  کر اغواء کر لیاگیا۔    ڈی ایس پیز صوابی اظہار شاہ خان ،اعجاز آبازئی ،بشیر داد ،پشم گل خان اور گوہر خان کی زیر نگرانی پولیس اور دیگر انٹیلی جنس سیکورٹی اداروں  نے علاقہ ویمن یونیورسٹی کے اطراف اجمیر پہاڑوں ،بام خیل ،پجمن،مانیری،سلیم خان کیمپ و دیگر حساس بانڈہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے70مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیے۔جبکہ 2اشتہاری  اور منشیات فروشوں عامر سکنہ صوابی ،اسد سکنہ مانیری کو گرفتار کرکے  7کلو چرس برآمد کرلی ۔
تازہ ترین