کراچی(اسٹاف رپورٹر) 62ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز بدھ کو فلڈ لائیٹ میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا کوارٹر فائنل شام ساڑھے چھ بجے این بی پی اور سوئی سدرن گیس کے درمیان ، دوسرا کوارٹر فائنل سات ساڑھے آ ٹھ بجے پی آئی اے اور سرکاری ٹی وی کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔