• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: دل کے مریضوں میں جعلی اسٹنٹ بیچنے کا انکشاف

Lahore Selling Of Fake Stents To Heart Patients Disclosed

لاہور میں دل کے مریضوں کو جعلی اسٹنٹ فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔



اس حوالے سے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کا کہنا ہے کہ 4 کروڑ روپے مالیت کے جعلی اسٹنٹ برآمد کرلئے گئے ہیں۔



انہوں نے بتایا کہ جعل ساز ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر مریضوں کو اسٹنٹ ڈالنے کا مشورہ دیتے تھے، چھ ہزار روپے مالیت کے اسٹنٹ کے 2 لاکھ روپے وصول کیے جاتے لیکن اسٹنٹ نہیں ڈالا جاتا تھا۔

تازہ ترین