• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ میں کمسن طالبعلم کو تشدد کانشانہ بنانے والاسکول ٹیچر معطل

 پشاور(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ڈی ای او) چارسدہ نے طالبعلم کو مبینہ طور پرتشدد کا نشانہ بنانے پرسینئرپرائمری سکول ٹیچر کو معطل کرکے انکے خلاف انکوائری شروع کردی، اعلامیہ کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول تنگی نصرت زئی کے ایس پی ایس ٹی عنایت الرحمٰن کو مبینہ طور پربچےکو تشدد کا نشانہ بنانے پر سروس سے معطل کردیا گیا، واقعہ کی انکوائری کیلئے ایس ڈی ای او حیات خان اوراے ایس ڈی ای او  سعید فضل امین  کو انکوائری آفیسرز نامزد کردیا گیا ، کمیٹی کو دودن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین