راولپنڈی ،اسلام آباد( نمائندہ جنگ ،خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے انتخابات آج چودہ جنوری کو ہونگے جس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،صدارت کے لئے دو امیدواروں سجاد اکبر عباسی اور راجہ ظہیر الدین بابر کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ نائب صدارت کے لئے چودھری محمد فراغت، سید فخر عباس شاہ مدمقابل ہیں، جنرل سیکرٹری کی نشست پر چودھری یاسر محمود چٹھہ، غلام دستگیر بٹ، احمد طارق فانی اور عرفان احمد نیازی قسمت آزمائی کر رہے ہیں، ووٹ ڈالنے والے وکلا کی تعداد 3500کے قریب ہے۔ دریں اثناءڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سالانہ انتخابات بھی آج ہوں گے جس میں صدر ، جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کی نشستوں پر ون ٹو ون مقابلہ ہو گا،نائب صدارت کے لئے تین امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو گا، پولنگ ایف ایٹ کچہری کے پارکنگ ایریا میں ہو گی،2310 وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔