• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ بگٹی میں خسرے کی وباء، 4بچے ہلاک

Dera Bugti Measles Outbreak Kills 4 Children
ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں خسرے کی وباء پھوٹ پڑی، 4بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں خسرے کی وباء سے سیکڑوں بچے متاثر ہوچکے ہیں۔

اس نتیجے میں 4بچے زندگی کی بازی ہار گئے، ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق روزانہ گردو نواح سے خسرہ سے متاثرہ 50کے قریب بچے ہسپتال لائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ علاقے میں ڈاکٹروں اور ادویات کی شدید کمی کا سامنا ہے، لہٰذا محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام فوری طورپر علاقے میں ڈاکٹروں کی ٹیم، خسرے کی ویکسین اور ادویات روانہ کریں۔ 
تازہ ترین