وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت 3سال میں پاکستان کو نادہندہ ہونے سے بچاکر ترقی و استحکام کی راہ پر لے آئی ہے، عدم استحکام سے بچنے کے لیے اداروں کو مضبوط بنانا اور کھینچا تانی سے گریز کرنا ہوگا ۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے لاہورمیں یونیورسٹی ا ٓف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3سال پہلے پاکستان ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے تھا تاہم موجودہ حکومت اسے استحکام کی طرف لے آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قررادیا جارہاہے، یہ استحکام برقرار رہا تو بےروزگاری اور لوڈشیڈنگ کےاندھیرے دور کرنے میں مدد ملے گی ۔
احسن اقبال کا کہناتھا کہ حکومت پر تنقید فیشن بن چکا ہے، پاناما لیکس سے کچھ نہیں نکلے گا، حکومت چلتی رہے گی، سسٹم کو ڈی ریل کیا گیا تو سی پیک کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری گلے پڑ جائے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈیڑھ سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائےگی اورکئی بڑے ڈیموں کی تعمیر بھی شروع کردی جائےگی۔