• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بار کے انتخابات ، سجاد اکبر عباسی صدر ، عرفان احمد نیازی جنرل سیکرٹری منتخب

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے انتخابات میں سجاد اکبر عباسی1001ووٹ لے کر صدر جبکہ عرفان احمد نیازی 922ووٹ لے کرجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، نائب صدارت کیلئے چوہدری فراغت 1360اور جوائنٹ سیکرٹری کیلئے شاہد محمودکا انتخاب کیا گیا۔ صدر کی سیٹ پرمد مقابل ظہیر الدین بابر ایڈووکیٹ 875 حاصل کر سکے، نائب صدر چوہدری فراغت 1360، مد مقابل فخر شاہ456، جنرل سیکرٹری عرفان نیازی922اسکے مد مقابل یاسر چھٹہ 674، حاصل کیے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر شاہد محمود، فنانس سیکرٹری فہیم قریشی منتخب ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ایلیٹ فورس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی۔
تازہ ترین