• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،غیر قانونی ری فلنگ اور کھلا پٹرول فروخت کرنے پر4افراد کیخلاف مقدمات

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)غیر قانونی طور پرگیس ری فلنگ اور کھلا پٹرول فروخت کرنے والے4افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ میں پولیس نے پابندی کے باوجودبغیر لائسنس غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والے امجد اور تھانہ ستراہ کے علاقہ سترا ہ سے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والے راشد، غلام رسول اور موضع کوریکی سے بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر کھلا پٹرول فروخت کرنے والے محمد سرور کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
تازہ ترین