گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سیشن جج حافظ آبادنےسنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ کرتے ہوئے معمولی مقدمات میں ملوث 3اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کاحکم دے دیا فاضل جج نےجیل کے ہسپتال،لنگر خانہ ، خواتین بارک ، بچہ بارک اور دیگر بارکوں کا بھی دورہ کرتے ہوئے جیل کے حالات کوتسلی بخش قرار دیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئرسپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری محمد اصغرگجربھی تھے۔