• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالتیں مسائل کا مستقل حل نہیں، سی پیک کی مخالفت کرنے والوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد(جنگ نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے کہ صدسالہ عالمی اجتماع ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ،قیام امن،ملکی استحکام اوراسلامی تہذیب کے لئے سنگ میل ثابت ہوگاسی پیک کی مخالفت کرنے والے پاکستان کوبڑی مشکل کی طرف دھکیلناچاہتے ہیں ان کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا جائے گا، مردم شماری سے پسماندہ صوبوں کوآبادی اورنئے حلقوںکے اضافے کے ساتھ ترقیاتی فنڈزمیں بھی اضافہ ہو گافوجی عدالتیں سے مستقل  طور پرمسائل حل نہیں ہوں گےسول عدالتوںپراعتمادضروری ہے فاٹا کو خیبرپشتونخوامیں ضم کرنے یاالگ صوبہ بنانے کے لئے وہاں کے عوام کی مرضی سے ہی کوئی فیصلہ ہوگاباہرسے فیصلے مسلط کرنے نہیں دیں گے کرپشن میں ملوث عناصرکوکڑی سزادینے کے لئے سخت قوانین وضع کئے جائیں اسلامی تہذیب کے خلاف اغیارکے ایجنڈے کوکامیاب ہونے نہیں دیں گے ،جمعیت نے مغربی تہذیب کاایجنڈا دفن کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت کی  مرکزی مجلس شوریٰ کے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین