• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(اے پی پی )پاکستان سوئمنگ فیڈریشن نے متفقہ طور پر میجر ( ر)ماجد وسیم آئندہ چار سال کےلئے صدر ، مسز وینا سلمان مسعود سیکرٹری اور آصف اورکزئی خزانچی منتخب کیا ہے جبکہ کامران لاشاری کو چیئرمین منتخب کیا گیا ۔فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس پی او اے ہاؤس لاہور میں صدر ماجد وسیم کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں سوئمنگ فیڈریشن سے منسلک یونٹس کے ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میں آئندہ چار سال کے لئے مذکورہ عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔گزشتہ اجلاس کی کاروائی کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں سیکرٹری جنرل کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی اور قومی سوئمنگ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔
تازہ ترین