• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے جعلی ادویات کیخلاف چھاپے‘ فیکٹری اور 2سٹور سیل

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جڑواں شہروں میں جعلی ادویات و ناقص انتظامات کیخلاف میڈیسن سٹورز اور فیکٹریوں پر چھاپے مارے۔ اقبال روڈ راولپنڈی میں میڈیسن ڈسٹری بیوٹر پر چھاپہ کے دوران ڈسٹری بیوٹر کا ادویات ذخیرہ کرنے کا نظام ناقص اور صفائی کی صورتحال نامناسب پائی گئی جس پر سٹور سیل کر دیا گیا اور ادویات کے نمونے سنٹرل ٹیسٹنگ لیبارٹری کراچی بھجوا دیئے گئے- ترجمان کے مطابق ڈریپ نے فیصل آباد میں ہربل ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا- وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکڑ ایف ایٹ مرکز میں دو میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مارے گئے جن میں سے ایک میڈیکل سٹور سیل کر دیا گیا جبکہ اسلام آباد ہمک میں غیرقانونی دوا ساز فیکٹری سیل کر کے 4افراد کو گرفتار کر لیا گیا- ترجمان کے مطابق وزارت قومی صحت وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کسی قسم کا دبائو قبول نہ کرنے کا کہاہے۔ 
تازہ ترین