• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کو جائز حقوق دیئے جائیں،ایپکا ترقی نسواں

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)محکمہ ترقی نسواں کے صدر احمد جان بلوچ کے زیر صدارت ایپکا کا اجلاس ہوا جس میں جنرل سیکرٹری محمد نادر سینئر نائب صدر طاہر لاشاری فنانس سیکرٹری فائزہ ملک پریس سیکرٹری ماجد اسحاق نے کہا کہ ترقی نسواں کے ملازمین چھ سال سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تاحال ملازمین سروس رولز سے محروم ہیں اب جو سروس رولز بنائے جارہے ہیں ان سے ملازمین کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا سیکرٹری ترقی نسواں سے اپیل ہے کہ ملازمین کی ترقی کے لئے اسامیاں دی جائیں اور موجودہ خالی اسامیوں پر ملازمین کو ترقی دے کر تعینات کیا جائے جس کی وجہ سے ملازمین ذہنی انتشار کا شکار ہیں اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی خالی اسامیاں ملازمین کا حق ہے ان کو بھی کمیشن میں دیا جارہا ہے جس سے ملازمین کی حق تلفی ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کو نہ ہی ہائوس ریکوزیشن، ہائوس بلڈنگ ایڈوانس اور نہ ہی اعزازیہ دیا جارہا ہے بلکہ ان کے جائز حقوق کی بھی حق تلفی کی جارہی ہے اگر یہ پوسٹیں سٹاف کی ترقی کیلئے مختص نہ کی گئیں اور ان کو سینئر تقرریاں نہ دی گئیں تو بوجہ مجبوری ملازمین کو احتجاج کرنا پڑے گا ۔
تازہ ترین