• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈز عدم فراہمی، ضیا آفریدی صوبائی حکومت کیخلاف آج عدالت جائیں گے

پشاور( سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے سابق وزیر معدنیات اور تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ضیا اللہ آفریدی نے صوبائی دارالحکومت پشاور اور ان کے حلقہ پی کے ون کو فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف آج عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے،’’ جنگ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دو سال تک جب وہ سیاسی اسیر تھے، صوبائی حکومت نے ان کے حلقہ کیلئے کوئی فنڈز جاری نہیں کئے اور پی کے ون کے عوام کی حق تلفی کی جبکہ صوبہ کے وسائل صرف نوشہرہ، صوابی، مردان اور دیر میں خرچ کرکے صوبائی دارالحکومت پشاور کو یکسر نظرانداز کیا جارہا ہے جس کے خلاف وہ آج پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے، انہوں نے کہاکہ وہ صوبائی اسمبلی میں اپنی حیثیت اور کرسی کی پوزیشن کے بارے میں سپیکر سےملاقات کریں گے۔
تازہ ترین