• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضافاتی علاقوں میںبڑے پیمانے پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کا جعلی سامان فروخت کیے جانے کا انکشاف

باغ (نمائندہ جنگ) باغ کے مضافاتی علاقوں میںبڑے پیمانے پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کا جعلی سامان فروخت کیے جانے کا انکشاف عام صارف ملٹی نیشنل کمپنی کی پیکنگ میں دو نمبر سامان خرید رہا ہے راولپنڈی سے مخصوص گاڑیاں شہر کے مضافاتی اور بالائی علاقوں میں تاجروں کو زائد منافع کا لالچ دے کر دو نمبر سامان ایک نمبر کر کے فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ملوٹ شہر میں روالپنڈی سے آنے والے ایک شخص ظفر اقبال ساکنہ گوجر خان ضلع روالپنڈی نے گاڑی نمبر jb248پر یونی لیور کے نام کا جعلی سرف ایکسل کے کئی کاٹن ملوٹ کے طاہر نامی تاجر کو فروخت کیے جس کی اطلاع مقامی ڈسٹری بیوٹر کو ملی اور مقامی ڈسٹری بیوٹر نے صدر انجمن تاجران کا آگاہ کیا صدر انجمن تاجران حافظ طارق محمود اطلاع ملتے ہی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملوٹ پہنے اور جعلی سامان فروخت کرنے والے سے پوچھ گچھ کی اور گاڑی کی تلاشی لی تلاشی کے دوران گاڑی سے کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کا جعلی سامان برآمد ہوا ۔انجمن تاجران کے صدر نے جعلی صرف ایکسل کے کاٹن جو اس نے مقامی تاجر کو فروخت کیے تھے کو اپنی تحویل میں لے لیے ۔اس موقع پر صحافیوں اور تاجروں سے گفتگو کر تے ہوئے صدر انجمن تاجران حافظ طارق محمود نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ باہر سے جعلی سامان گاڑیوں کے زریعے فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے اور ان کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کرے ۔ انھوںنے کہا کہ لوگ ان دونمبر اشیاء کے استعمال کرنے سے بیمار ہو رہے ہیں چھوٹے چھوٹے بچے کینسر اور دل جیسی بڑی بڑی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اگر اس کی روک تھام نہ کی گئی تو ہماری نئی نسل جوان ہونے سے پہلے ہی اللہ کی پیاری ہو جائے گی صدر انجمن تاجران حافظ طارق محمود نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم کسی بھی دونمبر کاروبار کرنے والے تاجر کی کبھی بھی حمائت نہیں کریں گے اگر کوئی تاجر جعلی سامان فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کو خود پولیس کے حوالے کریں گے انھوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ چند روپے کے لالچ میں اپنی دنیا اور آخرت کو تباہ نہ کرین
تازہ ترین