• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
یوں توکراچی سینکڑوں مسائل میں گھرا ہوا ہے اور حکومت کی توجہ کا منتظر ہے۔ اس وقت کراچی کا اہم اور بہت بڑا مسئلہ غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات ہے جس کی وجہ سے کراچی کی بیشتر سڑکوں پر ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے۔ غیرقانونی تجاوزات اور پارکنگ مافیہ کراچی کی ہر سڑک پر سرگرم عمل نظر آتی ہے۔ٹریفک جام سے ہر طبقے اورخاص طور پرملازمت پیشہ لوگ زیادہ متاثر ہیں۔ طالب علم بھی اس مصیبت سے دوچارہیں۔ ٹریفک جام کی وجہ سے ہر دوسرا شخص ذہنی اذیت میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ کراچی میں غیر قانونی پارکنگ ختم کی جائے اور پارکنگ کا نظام بہتر کیا جائے تاکہ لوگوں کو آنے جانے میں دشواری نہ ہو۔
(علی ہادی۔ کراچی)

.
تازہ ترین