• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب اور جوئے کے10ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شراب کے مقدما ت میں ملوث 6ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے تھانہ الپہ  میں درج 5،5 لٹر شراب برآمد ہونے پرملزم محمدشبیراورعلی شاہ،تھانہ کوتوالی میں درج2 لٹرشراب برآمد ہونے پر ملزم ظہورحسین ،تھانہ گلگشت میں درج  3 لٹر شراب کے مقدمہ میں محمد مالک  ،تھانہ صدر میں درج 5 لٹر  شراب برآمد ہونے پر ملزم کاشف اورتھانہ مظفرآباد میں درج حبیب سے 7 لٹر شراب برآمد ہونے پرجیل بھجوانے کاحکم دیاہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے جواءکھیلنے کے مقدمے میں ملوث 4 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے،فاضل عدالت نے تھانہ بوہڑگیٹ میں درج اندرون محلہ میں سرعام تاش جواء کھیلتے ہوئے ملزموں رشید،ناصر،عارف اوروقاص کو گرفتارکرنے کے ساتھ 460 روپے داؤ پرلگی رقم بھی برآمد کی ہے،    جوڈیشل مجسٹریٹ  نے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے کے مقدمات میں ملوث  2ملزموں کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہا  ئی کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے ملزموں  کی جانب سے ضمانتی مچلکے داخل نہ کرانے یاکسی دیگر مقدمہ میں ملوث ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی بھی ہدایت کی ہے، فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مخدوم رشیدنے ملزم یاسرسے رپیٹر،تھانہ قطب پور میں درج ملزم محمد طارق سے پستول   برآمد ہونے پر مقدمات درج کر کے عدالت پیش کیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں ملوث  3 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کا حکم دیاہے ،فاضل عدالت نے تھانہ بدھلہ سنت میں درج عمران کی دکان کے باہر سے موٹرسائیکل چوری کرنے پر ملزموں یامین اور جاوید کا 3 روزہ،تھانہ بستی ملوک میں درج محمد نویدسے اسلحہ کے زورپر موبائل ،نقدی اور کاغذات چھیننے کے مقدمہ میں ملزم یاورکا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کاحکم دیا ہے،فاضل عدالت نے غیر قانونی گیس ری فلنگ پر2ملزموں کی30 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظورکرکے رہا کرنے  کا حکم دیاہے،فاضل عدالت نے تھانہ جلیل آبا د  میں درج ملزم یارمحمدکو عز یز ہو ٹل کے قریب بغیر این او سی گیس ری فلنگ اورتھانہ مخدوم ر شید میں درج ملزم نذیرخان کو  ویگن اسٹینڈ کے قریب بغیر این او سی گیس ری فلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا،    جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے اشتہاری کو فرار کرانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 50 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہاکرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے تھانہ بستی ملو ک  میں درج بوگس چیک کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم محمد نوا ز کو فرار کرانے پر ملزم شہزادکو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا تھا۔ 
تازہ ترین