• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پٹرول کی نئی قیمت71.13روپے فی لیٹر مقرر

اسلام آباد (صالح ظافر) بھارت میں حکومت نے رات 12؍ بجے سے پٹرول کی قیمت میں 42؍ پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے، گزشتہ 6ہفتوں کے دوران قیمتوں میں یہ چوتھا اضافہ ہے۔ نئے نرخوں کے مطابق، ڈیزل کی قیمت میں 1.03 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے میں لیوی اور ٹیکس شامل نہیں ہیں لہٰذا اصل اضافہ زیادہ سمجھا جا رہا ہے۔ ٹیکس کے ساتھ اضافے کی صورت میں دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.20 روپے اضافہ ہو جائے گا۔ پٹرول کی سابقہ 70.60 روپے فی لیٹر قیمت کے مقابلے میں نئی قیمت 71.13 روپے فی لیٹر ہوگی۔ انڈین آئل کارپوریشن، بھارت پٹرولیم کارپوریشن اور ہندوستان پٹرولیم ہر ماہ کی یکم اور 16 تاریخ کو قیمتوں پر نظرثانی کرتی ہیں اور اس تعین میں بین الاقوامی نرخوں کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔ 
تازہ ترین