• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا جوہری معاہدے پر عالمی طاقتوں سے مذاکرات سے انکار

تہران ( جنگ نیوز)ایرانی کے نائب وزیر خارجہ عباس  عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر عالمی طاقتوں سے کسی صورت مذاکرات نہیں کرے گا چاہے اسے امریکا کی طرف سے نئی پابندیوں کا سامنا ہی کیوں نہ کرنا پڑا، انہوںنےمزید کہا کہ معاہدے پر ہر گزدوبارہ مذاکرات نہیں ہونگے اور نہ اسے نئے سرے سے دیکھا جائے گا ، انہوں نے واضح کیا کہ ہمیںیقین ہے کہ معاہدہ مکمل طور پر مستحکم ہے،امریکا کی نئی انتظامیہ اسے کسی طور ختم نہیں کرسکتی،انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دور مکمل ہوچکا ہے اور اب ہمارے درمیان بات چیت کے لیے کچھ نہیں۔
تازہ ترین