• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹ ڈیسک کا قیام حکومت کا احسن اقدام ہے، رانا سرفراز

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)فرنٹ ڈیسک کا قیام پنجاب حکومت کا احسن اقدام، عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے، ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ فرنٹ ڈیسک رانا محمد سرفراز نے تھانہ سٹی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک کے قیام سے عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی سے کرائم کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے، ایک سوال کے جواب میں رانا محمد سرفراز نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک میں چوبیس گھنٹے شکایات کے اندراج سمیت ایف آئی آر کی آن لائن ہو نے سے آفیسران بھی ہمہ وقت آگاہ رہتے ہیں گمشدگی کی رپورٹس جن میں شناختی کارڈ، لائسنس و دیگر پارچہ جات جس کے لئے قبل ازیں اسٹامپ پیپر پر تحریر ہونا ضروری تھا اب صرف اطلاع پر رپورٹ درج کر لی جاتی ہے کرایہ داران کے کوائف و انکی تصدیق کے فوری عمل سے بھی پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئی۔
تازہ ترین