• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ میں 4روزہ انسدادپولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

پشاور(نیوزڈیسک)چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ ضیاء اللہ بنگش ایم پی اے نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے پولیو کے مسئلے کا سنجید گی سے نوٹس لیا ہے اور صوبے بھر میں پولیو کے موذی مرض کے خلاف جنگی بنیادوں پرخصوصی مہمات چلا کر اس پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 2014کے بعد پولیو فری کوہاٹ اس موذی مرض کی مکمل بیخ کنی کے خلاف متعلقہ مقامی اداروں اور والدین کی دلچسپی کی عکاس ہے اور امید ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز اس بہترین کارکردگی کو برقرار رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کے روز لیاقت میموریل ہسپتال کوہاٹ میں سال 2017کے پہلے4روزہ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین