سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ گنجیانوالی سے پولیس نے دوران گشت رضا سے پستول اور تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ سبزی منڈی سے بوٹا سے ایک پستول اور ، تھانہ موترہ کے علاقہ کھرولیاں سے گرفتار ملزم اظہر علی سے بضمن تفتیش پستول برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور انکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔