ملتان (سٹاف رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی 8 وارداتوں میں 3 شہری لٹ گئے جبکہ 5موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں، مہدی پور کے علاقے میں 2ڈاکوئوں نے رفیق نامی نوجوان سے موٹرسائیکل چھین لی ،دہلی گیٹ کے علاقے میں شہزاد نے 3ہزار اور شاہ رکن عالم میں غلام مرتضیٰنے سے موبائل فون چھین لیاگیا،شہر کے مختلف علاقوں سے 5موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں، دریں اثنا طلائی زیورات اور نقدی چوری پر 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،تفصیل کے مطابق محلہ رحمانیہ کی رہائشی شمی کے گھر سے کچھ عرصہ قبل بابر علی،یوسف،شاہد،حنا اور بیلہ نے 5تولے طلائی زیورات اور نقدی چرائی تھی ،پولیس نے عدالت کے احکامات پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔