• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن، جنگلی حیاتیاتی مرکز میں شیروں کا حملہ، پاکستانی سمیت 2 ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) اردن میں جنگلی حیاتیات کے لئے قائم ایک مرکز میں تین شیروں کے حملے میں سابق فوجی اہلکار اور ان کا پاکستانی اسسٹنٹ ہلاک ہوگئے، یہ بات سرکاری زرائع نے بتائی۔ اردن میں ایک سینئر پولیس افسر نے دی جارڈن ٹائمز کو بتایا کہ یہ دونوں اس ریزرو سینٹر کے ملازم تھے۔ حملے کے وقت دیگر ملازمین نے انہیں بچانے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔
تازہ ترین