• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Karachi 13 More Cases Reported Of Dengue
کراچی میں ڈینگی سے مذید 13افراد متاثر ہوگئے ہیں۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے شہر کے مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز میں9 ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی سے متاثر تھے۔

ان میں سے 4مریضوں کو ڈینگی کی شکایت پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی سے 30افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ڈینگی کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور درجنوں ہلاکتیں ہوئی تھیں۔
تازہ ترین