• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی معاہدے پر امریکا سےدوبارہ مذاکرات نہیں کرینگے، ایرانی صدر

Will Not Dialogue With The Us On The Nuclear Deal Iran
ایران کے صدر حسن روحانی کہتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات نہیں کریں گے، نومنتخب امریکی صدر نے اسے خراب ترین معاہدہ قرار دیا تھا۔ ایرانی توانائی ایجنسی کے سربراہ کہتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ نے معاہدہ منسوخ کیا تو اپنے ایٹمی پروگرام پر دوبارہ کام شروع کردیں گے۔

ایٹمی معاہدے کی پہلی سالگرہ پر پریس کانفرنس میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے منظوری کے بعد جوہری معاہدہ اب ایک بین الاقوامی دستاویزبن چکا ہے، اس سے پہلے نومنتخب امریکی صدر نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران سے جوہری معاہدہ اب تک کیے گئے خراب ترین معاہدوں میں سے ایک ہے اور وہ اس سے مطمئن نہیں ۔

ادھر عرب ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی توانائی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے واضح طور پر کہا کہ ایران ایٹمی معاہدے میں کوئی بھی ترمیم یا رد وبدل ہرگز برداشت نہیں کرے گا، انہوں نے کہا کہ امریکا یا تو معاہدے کو موجودہ شکل میں قبول کرے یا مسترد کرکے نتائج بھگتنے کی تیاری کرے، ٹرمپ انتظامیہ نے معاہدہ منسوخ کیا تو دوبارہ پروگرام پر کام شروع کر دیں گے ۔
تازہ ترین