گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اہلسنت جماعت کی مذہبی وسیاسی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس امیر جماعت رضائے مصطفےٰ صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی پر قائم کئے گئے بے بنیاد مقدمے کی مذمت کرتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔