کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت کے جانب دارانہ رویہ کے باعث جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے آئوٹ ہونیوالی قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو اپریل میں آسٹریلیا میں ہونیوالی آسٹریلین نیشنل انڈر 18ہاکی چیمپئن شپ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز سینئر کے مطابق آسٹریلین ہاکی فیڈریشن نے اپنی نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی انڈر۔18 ہاکی ٹیم کی شرکت کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دعوت دی تھی جس پر ہاکی فیڈریشن کے حکام نے ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔