• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات 10جنوری کو ممکن نہیں‘ الیکشن کمیشن

اسلام آباد (طاہر خلیل) سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی تجویز کو ناقابل عمل قرار دیدیا۔ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ سانگھڑ میں الیکشن 10جنوری کو ممکن نہیں‘ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اتنی جلدی بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے جاسکتے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ حکومت کو جلد باضابطہ جواب دے گا۔ سندھ حکومت نے سانگھڑ میں 10جنوری کو الیکشن کرانے کیلئے خط لکھا تھا۔ سانگھڑ میں بلدیاتی الیکشن امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے 2بار ملتوی ہوچکے ہیں۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بدین اور عمر کوٹ میں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کے ساتھ ساتھ سندھ میں دوسرے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 7روز میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین