• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور :تحصیل نارا کی 5 یونین کونسلز تاحال دفاتر سے محروم

خیرپور (بیورو رپورٹ) بلدیاتی انتخابات کو 14ماہ گزر جانے کے باوجود خیرپور کی تحصیل نارا کی پانچ یونین کونسلوں کو دفاتر نہیں ملے جن یونین کونسلوں کو دفاتر مہیا نہیں کئے گئے ان میں یونین کونسل کوٹ جبو،یونین کونسل سکندر آباد،یونین کونسل تجل ،یونین کونسل  پیر عبدالقادر شاہ اور یونین کونسل فقیر دودو آرادین شامل ہیں۔ یونین کونسلوں کو دفاتر نہ ملنے پر یونین کونسلوں کے چیئرمین سیکریٹری اور دیگر عملہ چیئرمینوں کی اوطاقوں میں  بیٹھ کر دفاتر کے کا م نمٹانےلگے۔ چیئرمینوں کی اوطاقوں میں یونین کونسلوں کا کام چلانے پر علاقہ مکینوں کو بہت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا  ہے جبکہ یونین کونسلوں کا عملہ وڈیروں کی اوطاقوں میں بیٹھ کر کام چلانے کے دوران خود کو وڈیروں کے پاس یرغمال سمجھ رہے ہیں عملے کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات 14ماہ قبل ہوئے لیکن محکمہ بلدیات نے تحصیل نارا کی پانچ یونین کونسلوں کو دفاتر مہیا نہیں کئے جبکہ علاقے کے عوام میں بھی سخت  مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ یونین کونسلوں کو فوری  دفاتر مہیا کر کے ان کو وڈیروں کی اوطاقوں میں جانے سے چھٹکارا دلایا جائے۔
تازہ ترین