• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں ٹیوٹا سینٹر قائم

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے حکم پرپنجاب بھر کی طرح سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل میں بھی ٹیوٹا سینٹر قائم کردیا گیا۔ پنجاب بھر کے دیگر اضلاع کی طرح سیالکوٹ کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی تکنیکی تربیت اور ہنر سکھانے کے لئے ٹیوٹا کے زیر اہتمام مردانہ سینٹر کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا جس کے لئے سٹاف بھی تعینات کردیا گیا جس میں پرنسپل کے علاوہ چار انسٹرکٹر ودیگر سٹا ف ممبران شامل ہیں ۔ سنیٹر کے لئے سیلری اور نا ن سیلری بجٹ کی مد میں 22لاکھ کا بجٹ بھی منظور کرلیا گیا ہے۔یہ بات اسٹنٹ فنانس منیجر احمد شیر تارڑ نے بتائی۔
تازہ ترین