گوادر (نامہ نگار) گوادر کی عدالت نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزم کو مقتولہ کے ورثاء کو 2لاکھ اور مضروب کو 5لاکھ اور 60 ہزارروپے ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ غیر قانونی اسلحہ کے مقدمہ میں ملزم کو ایک برس قید بسر کر نی ہوگی۔سیشن جج گوادر جعفر خان مینگل کی عدالت نے گزشتہ روز قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزم انور ولد یعقوب سکنہ پسنی کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔