• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کا جائزہ

اسلام آباد (اے پی پی) سندھ طاس معاہدہ سے متعلق بین الوزارتی اجلاس  اسلام آباد میں ہوا۔ وفاقی وزیر خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات و نجکاری سینیٹر اسحاق ڈار نے اجلاس کی صدارت کی وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی، اٹارنی جنرل اور مختلف وزارتوں کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ عالمی بنک میں پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر کھوسہ نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔ بین الوزارتی اجلاس میں سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین