• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کا خواب پورا ہونے کے ساتھ مخالفین کی نیندیں اڑ رہی ہیں، اسحاق ڈار

Federal Finance Minister Ishaq Dar While Addressing The Ceremony Stock Exchange
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا خواب پورا ہورہاہے اور مخالفین کی نیندیں اڑرہی ہیں۔گارنٹی ہے یہ 2018 کا الیکشن بھی ہاریں گے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تقریباً چالیس فیصد حصص فروخت کرنے کا معاہدہ طے پاگیا اور 32 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

اسٹاک ایکسچینج کی ڈی میوچلائزیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ٹیکس چوری کے خاتمے کے لیے او ای سی ڈی کی رکنیت حاصل کی،او ای سی ڈی کا فورم آئندہ سال فعال ہوجائے گا،اقتصادی بہتری کے لیے ہرشعبےکی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے ۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں ماضی میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی،منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے ملک اندھیروں میں ڈوبا، مالیاتی ٹیم نے خسارے کو کم اور ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حصص کی فروخت ایک تاریخی لمحہ ہے،پاکستان کیپیٹل مارکیٹ کے اسٹیک ہولڈرز اور چینی کنسورشیم کو مبارکباد دیتا ہوں،حکومت نے اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچیلائزیشن کے لیے معاونت فراہم کی،چینی کنسورشیم کی پاکستان کیپیٹل مارکیٹ میں شراکت سے فریقین کو فائدہ ہو گا۔


انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم 56 لاکھ خاندانوں کومالی معاونت فراہم کررہے ہیں،ہم نےغربت کے خاتمے کے لیےچھوٹے کاروباری قرضوں کا نظام شروع کیا،پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ قائم کردیا ہے جس میں دنیا کے کچھ اداروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے مستقبل کا تعین کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انفرااسٹرکچر بانڈ کی ٹریڈنگ ہوگی،معاشی نمو کا ہدف 5 فیصد ہے۔

انہوں نے کراچی کے امن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سیکورٹی کی صورتحال اب بہت بہتر ہوچکی ہے، صورتحال بہتر ہوئی ہے،دوست بتاتے ہیں کراچی کی راتیں جاگنے لگی ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہمیں سب کو ایک ساتھ ملاکر پاکستان کو آگے لے جانا ہے، میری کرسی چھوڑنے سے معاشی نمودگنی ہوتی ہےتو سیکنڈ نہیں لگاؤں گا۔
تازہ ترین