بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور ڈویژن کے 31 اقلیتی طالبعلموں کیلئے سکالر شپ کی منظوری، 25جنوری کو چیک تقسیم کئے جائینگے،تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی افیئرز ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ بہاولپورڈویژن سے تعلق رکھنے والے 31طالب علم جو بہاولپور سمیت پنجاب بھرکے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے ایجوکیشنل سکالر شپ کی منظوری دی گئی ہے جس میں 29بہاولپور اور 2بہاولنگر کے طالب علم شامل ہیں۔ جن میں خویتا انجم،کامران اختر، مائیکل یوسف، شہناز تحسین، رمشا کنول،احتشام الحق، روشن جی، سدرہ شمشاد، عمران اختر، بھگوان داس، سوریش پرکاش، سیرج اختر، آمنہ شہزادی، کامران رام، کشنارام، درشن لعل، سوہنولعل، شہزاد اسلم، لشمان رام، فرمان زاہد، عرفان اختر، اویس شوکت، سدرہ نسیم، ساجد شہزاد، شنکر کمار، عمار پرکاش، فرخ زاہد، منیر جی، انیلہ امجد، نوشی عنایت اوروقاص مسیح شامل ہیں۔ سکالر شپ 15ہزار سے 50ہزار تک کی رقوم پر مشتمل ہوگا جوکہ 25جنوری کو منعقدہ تقریب میں ایم پی اے کانجی رام چیکوں کی صورت میں طالب علموں کودینگے۔