• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ : تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹنے سے 11؍افراد ڈوب گئے

ٹھٹھہ(نامہ نگار) دریائے سندھ میں تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹنے کے نتیجے میں 12 سالہ لڑکی سمیت 4- افراد لاپتہ، سات افراد کو بچا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوٹھ محمد خان ساہڑہ کے رہائشی ساہڑہ برادری کے گیارہ مزدور کشتی میں سوار ہوکر مٹر کے فصل کی چنائی کے لیے جا رہے تھے کہ چوہڑ جمالی کے قریب درگاہ گل شاہ کے مقام پر دریائے سندھ میں ان کی کشتی تیز ہواؤں کے باعث الٹ گئی اور کشتی میں سوار گیارہ افراد پانی میں ڈوب گئے تاہم مقامی لوگوں اور اطلاع ملنے پر نیوی کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈوبنے والے سات افراد کو بچا لیا تاہم 20 سالہ محمد قاسم ولد ابوبکر، 35 سالہ رمضان ولد نورمحمد، سکندر ولد محمد حسن اور 12 سالہ حاجانی بنت رمضان ونگائی تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
تازہ ترین