کراچی ( اسپور ٹس ڈیسک)سابق نمبر ایک ٹینس پلیئر کیرولین ووزنیاکی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیم میں فزیو شامل کیا ہے کوچ نہیں۔ وزنیاکی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ برس ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئی تھیں۔ جس کے بعد انہوں نے کورٹ سے باہر ٹریننگ کم کی ہے۔ وزنیاکی کا کہنا تھا کہ اب میرے ساتھ مستقل فزیو ہوتا ہے جو میرے لئے بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی باڈی کو صحیح رکھنے کیلئے ہر دن ٹریٹمنٹ لیتی ہوں تاکہ مکمل طور پر فٹ رہو ں۔ وزنیاکی کا کہنا تھا کہ میں متعدد فزیو تھراپسٹ کیساتھ کام کر چکی ہوں اور وہ سب بہت اچھے تھے۔ مگر میرے کوچ والد ہی رہیں گے۔ ان کیساتھ کام کرنا بہت زبر دست ہے۔