• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمودکاموٹرسائیکل پراپنےحلقے کا دورہ‘ووٹرزکے مسائل سنے

ملتان(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محموودقریشی نے عوامی اندازاپناتے ہوئے گزشتہ روز موٹرسائیکل پر اپنے حلقے کا دورہ کیااور تنگ گلیوں میں جاپہنچے، حلقہ این اے 150اور پی پی 195   کے ووٹروں کے مسائل سنے، وہ مختلف کارکنوں کے گھر بھی گئے، یوسی 39گراس منڈی میں کارکنوں اور شہریوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ملتان کے گلی کوچوں میں کرپشن کیخلاف نفرت دیکھ کر آیا ہوں اس لئے تکلفات ایک طرف رکھتے ہوئے خود عوام سے ملنے کا فیصلہ کیا،انہوں نے کہا کہ عوام پانامالیکس پرعمران خان کے موقف کی کھل کرتائید کررہے ہیں ،میرے حلقے کے نوجوان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف بڑے فیصلے کی توقع کررہے ہیں ،ہرپاکستانی ملک سے کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ چاہتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام پنجاب حکومت کے امتیازی سلوک پرنالاں ہیں ،اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری بھی تھے۔ 
تازہ ترین