• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان پارلیمنٹ کو جعلی رسیدیں ارسال کرنے والاشخص گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے اراکین پارلیمنٹ کو 10کروڑ کے ٹی ڈی آرز کی جعلی رسیدیں ارسال کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ،ملزم ایس ایم ای بینک کا سابق ملازم ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے ایک کارروائی میں ملزم عتیق الرحمان کو گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے مختلف اراکین پارلیمنٹ کو ایس ایم ای بینک کے 10کروڑ کے ٹی ڈی آر زکی جعلی رسیدیں پوسٹ آفس کے زریعے ارسال کی تھیں جس پر اراکین پارلیمنٹ کی درخواست پر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے تحقیقات شروع کیں جس میں تمام ٹی ڈی آرز کی رسیدیں جعلی ثابت ہوئیں ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق پوسٹ آفس کے ریکارڈ کے ذریعے ملزم کا سراغ لگایا گیا جس کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔
تازہ ترین