بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میئرمیونسپل کارپوریشن بہاول پور عقیل نجم ہاشمی نے کہا ہے کہ بہاول پور شہر کو خوبصورت، صاف اور تجاوزات سے پاک بنانے کا عزم کررکھا ہے۔ اس سلسلہ میں تاجر برادران اہلیان بہاول پور بھرپور تعاون کریں۔ وہ میلے والی گلی میں تاجران اور علاقہ کے لوگوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل حاجی رب نواز بھی ان کے ہمراہ تھے میئر عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ میلے والی گلی میں ریڑھی والوں کے لیے علیحدہ جگہ مختص کی جارہی ہ ،ا نہوں نے مزید کہا کہ موٹر رکشہ کی میلے والی گلی میں داخلہ پر ممانعت ہوگی اور انہیں متبادل راستہ دیا جائے گا تاکہ علاقہ میں ٹریفک کا بہاؤ کم ہو اور لوگ ریلیف حاصل کرسکیں۔