• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ہسپتال شیخوپورہ کے وارڈ نمبر 14میںبجلی کا سرکٹ شارٹ سے آگ لگ گئی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)سول ہسپتال شیخوپورہ کے وارڈ نمبر 14میں بجلی کا سرکٹ شارٹ ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے وارڈ میں بھگدڑ مچ گئی جس کا دھواں مذکورہ وارڈ کے علاوہ دیگر وارڈز میں بھی پھیل گیا ، بعدازاں ریسکیو 1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس سے رپورٹ طلب کرلی ہے کیونکہ اس سے قبل بھی ہسپتال میں متعدد بار آگ لگنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین