سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) بھارتی حکومت کی طر ف سے مسلسل ہٹ دھرمی اورسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے مرالہ روای لنک کے بعد اپر چناب کو بھی ہفتہ کے روز بھی بند رکھا گیا جبکہ مقبو ضہ جموں وکشمیر سے بہہ کر آنے والے دریائے چناب میں ہفتہ کے دن 12 بجے کے بعد بھی پانی کی آمد 5،6870کیوسک رہی جبکہ دریا سے پانی کااخراج 5،6870کیوسک رہا۔ دریں اثنا مرالہ بیراج کے مقام پر جموں توی میں528، مناواں توی میں430جبکہ چناب میں4،756کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔دریں انثا شہر سے گزرنے والے نالہ ایک ، نالہ بھیڈ میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق رہا۔