سکھر (بیورو رپورٹ) مائیکرویو کالونی کے رہائشی مسیح برادری کے افراد نے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت مسمات رخسانہ، اعجاز مسیح ودیگر نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ سکھر پولیس نے ہمارے گھروں پر چھاپے مار کے نوجوان سلطان مسیح کو بلا جواز گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے گھروں سے دیگر سازوسامان بھی پولیس لے گئی ہے جوکہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔