بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نئے بلدیاتی سسٹم کاآغاز،اکاونٹ 4بند ہوجانے کی بناء پر لائیوسٹاک کے 129ویٹرنری اسسٹنٹ ودیگرملازمین تنخواہوں سے محروم، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا چیف آفیسر ضلع کونسل بہاولپورکوملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے مراسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک بہاولپور کی جانب سے چیف آفیسر ضلع کونسل بہاولپورکوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ اوراکاونٹ نمبر 4کے بند ہونے کی بناء پر 129ویٹرنری برانچ کے ملازمین جو ضلع کونسل کے انڈر ایڈمنسٹریٹوکنٹرول میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے کی تنخواہوں کی ادائیگی کامسئلہ کھڑاہوچکاہے۔ 15جنوری 2017ء کوہونے والی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ہدایت کی تھی کہ ملازمین کی تنخواہوں کیلئے ضلع کونسل سے رابطہ کیاجائے ،متعلقہ آفیشلز کی لسٹ بھجوائی جارہی ہے جن کی تنخواہوں کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔