• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Bangladesh Spinner Arafat Sunny Arrested In Dhaka
بنگلا دیش میں پولیس نے کرکٹر عرفات سنی کو مبینہ طور پر ان کی گرل فرینڈ کی ذاتی تصاویر شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی پولیس کے سربراہ جمال الدین میر نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ کرکٹر عرفات سنی کے خلاف ان کی گرل فرینڈ نے دو ہفتے پہلے درخواست جمع کرائی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے بنگلادیشی کرکٹر سنی کو اُن کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

عرفات سنی کی گرل فرینڈ کا کہنا ہے کہ عرفات سنی نے ان کے نام کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنایا اور اس پر ان دونوں کی ذاتی تصاویر شائع کر دیں۔

جرم ثابت ہونے پر عرفات سنی کو 14 سال جیل یا ایک لاکھ چھبیس ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ بتیس لاکھ پاکستانی روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
تازہ ترین